جشن آزاد ی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پی او ایف انتظامیہ نے مختلف پروگرام ترتیب دیدیئے

اتوار 13 اگست 2017 19:20

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)جشن آزاد ی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے پی او ایف انتظامیہ نے مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں سر سید ایجوکیشن سوسائٹی واہ کینٹ کے زیر اہتمام آج پی او ایف سنٹرل لائبریری واہ کینٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں آزادی کے حوالے سے طلبا و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کے پرائمری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری کے تمام کیمپس سے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

مقررین نے تحریک پاکستان میں مسلمانوں کی عظیم قربانیوں اور ایک آزاد وطن کے لیے مسلمانان ہند کی جدو جہد پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے بر صغیر کے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان کی کامیابی اورمفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی شخصیت پر تفصیلاًً روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

پرائمری سیکشن میںسر سید کیمپس ۔I کی مس مریم شفیق نے پہلی، ثنان کیمپس۔

I نے دوسری اور مس حاجرہ کیمپس ۔Vنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیکنڈری سیکشن میں مس آمنہ کیمپس ۔IXنے پہلی، معصومہ رضا کیمپس ۔I نے دوسری اورعیان کیمپس ۔III نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہائیر سیکنڈری سیکشن میں مس وجیہہ کیمپس ۔I نے پہلی ، عبدالرحمان کیمپس۔IIنے دوسری اور بلال متین کیمپس ۔IX نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مسز تبسم جمشید ڈائریکٹر ٹریننگ سر سید ایجوکیشن سوسائٹی مہمان خصوصی تھیں۔

جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر مسٹر بدر منیر وائس پریذیڈنٹ سر سید ایجوکیشن سوسائٹی ،مسٹر محمد جاوید جنرل سیکرٹری سر سید ایجوکیشن سوسائٹی ،طلبا و طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آرگنائزر میں مس زینب جاوید اور مسز نورین نعمان جبکہ ججز میں مسٹر امتیاز محمود، مسز قدسیہ صابری اور مسز قمر امیر شامل تھیں۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کیے جسے حاضرین نے بہت سراہا۔