جیکب آبادکے مختلف علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن 6مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 13 اگست 2017 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) جیکب آبادکے مختلف علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن 6مشتبہ افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے شہراورگردنواح کے علاقوں میں ڈی ایس پی کی نگرانی میں ایس ایچ او سول لائین ،ایئر پورٹ ،دلمراد ،مولاداد ،مددگار ،سی آئی اے پولیس نے رینجرزکے ہمراہ ہوٹل بس اسٹینڈ ،پارک اورمارکیٹ میں تلاشی لی اور کومبنگ آپریشن کے دوران 6مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :