سرگودھا، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ماں بیٹی جاں بحق

اتوار 13 اگست 2017 19:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیاجس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق اورباپ زخمی ہو گیا۔پولیس اور ریسکیو بروقت نہ پہنچ سکی لوگوں نے حادثہ کی ڈیڈ باڈیز اور زخمی کوہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدنصیب موٹر سائیکل سوار فیملی رشتہ داروں کو ملنے ملکوال جارھی تھی کہ راستہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثے کا شکار فیملی جھاوریاں کی رھائشی ھے کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد اپ کے تحت ھسپتال پہنچایا پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی جو مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :