بلیغ الرحمن کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

اتوار 13 اگست 2017 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) وفاقی تعلیم اورپیشہ وارانہ تربیت کے وفاقی وزیر بلیغ الرحمن نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے اس واقعے کو غیرانسانی اور شرمناک قراردیا اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے ملک ،قوم اورانسانیت کے دشمن ہیں۔انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :