عوامی جمہوریہ چین کے سٹیٹ قونصل کے نائب وزیراعظم وانگ یی پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اتوار 13 اگست 2017 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) عوامی جمہوریہ چین کے سٹیٹ قونصل کے نائب وزیراعظم وانگ یی پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ہوائی اڈے پر اعلی حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا۔دفتر خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر چین کے نائب وزیراعظم پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی میں شرکت کیلئے پر یہ دورہ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران وہ آج(پیرکو) یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے اور وہ صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات بھی کریں گے۔چین کے نائب وزیراعظم پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے علاوہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ ان کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی کئی دستاویزات اورسمجھوتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ملک کے یوم آزادی کے موقع پر ان کا یہ دورہ پاک چین دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :