مجھے علم نہیں نوازشریف کیا کرنا چاہتے ہیں ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں ..
تازہ ترین : 1

مجھے علم نہیں نوازشریف کیا کرنا چاہتے ہیں ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں ،ْ بلاول بھٹو زر داری

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مجھے علم نہیں نوازشریف کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں۔چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک میں گزشتہ 4 برس سے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں اور غلط افراد کا چناؤ ہے اللہ کا شکر ہے کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ نوازشریف جب سے اپنے عہدے سے برطرف ہوئے انہیں پارلیمنٹ کی یاد آرہی ہے اور وہ حکومت میں رہ کر بھی اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں، مجھے پتا نہیں وہ کیا چاہتے ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ وہ ڈراما رچا کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش میں ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 19:20:23

اپنی رائے کا اظہار کریں