پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ ،ْ شہید ہونے والے فوجیوں کی نماز جنازہ میں شرکت

دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پائیدار امن اوراستحکام کے حصول تک جاری رہے گی ،ْسربراہ پاک فوج دہشتگردی کو مکمل طورپر شکست دینے کیلئے تمام ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے ،ْ پاکستانی قوم کو یوم آزادی تمام شہدائے پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف میں منانا چاہیے ،ْ دورہ کے موقع پر گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 19:20

راولپنڈی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پائیدار امن اوراستحکام کے حصول تک جاری رہے گی ،ْدہشتگردی کو مکمل طورپر شکست دینے کیلئے تمام ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے ،ْ پاکستانی قوم کو یوم آزادی تمام شہدائے پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف میں منانا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو کوئٹہ کا دورہ کیا آرمی چیف نے ہفتہ کی شب دھماکے میں شہید ہونے والے فوجیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔گور نر بلوچستان ،ْ وزیر اعلیٰ بلوچستان ،ْ وفاقی وزیر داخلہ ،ْ کمانڈر جنوبی کمانڈ ،ْ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی سی ایچ ایم کوئٹہ کینٹ میں عیادت بھی کی ۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پائیدار امن اوراستحکام کے حصول تک جاری رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کو مکمل طورپر شکست دینے کیلئے تمام ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستانی قوم کو یوم آزادی تمام شہدائے پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف میں منانا چاہیے جنہوںنے پر امن اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔