پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن نے فرسٹ انٹر کلب واٹر نیٹ بال چیمپئن شپ کا اہتمام

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن نے فرسٹ انٹر کلب واٹر نیٹ بال چیمپئن شپ کا اہتمام نندی پور نہر گوجرانوالہ میں کیا جس میں چھ کلبوں نے شرکت کی۔ پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چودھری محمد رضوان کے مطابق پہلی بار واٹر نیٹ بال کا اہتمام کیا گیا جسے کھلاڑیوں اور لوگوں نے بہت پسند کیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں رائزنگ سٹار کلب نے گرین کلب کو 10-13 سے ہرایا جبکہ تیسری پوزیشن ینگ بلڈ کلب نے حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سینئر نائب صدر پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن محمد افضل نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد رضوان، گوجرانوالہ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سکرٹری فرحان علی اور دیگرآفیشلز بھی موجود تھے۔ پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چودھری رضوان نے اعلان کیا کہ جلد ہی پہلی نیشنل واٹر نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد پاکستان نیٹ بال ایسوسی کے زیراہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :