محکمہ سکولز ایجوکیشن کا 500 بہترین اساتذہ کے انتخاب کا فیصلہ

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 500 بہترین اساتذہ کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے رواں سال ایک تقریب کا انعقادکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے بہترین اساتذہ کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کے تمام اساتذہ میں سے 500 بہترین اساتذہ کا انتخابات کیا جائیگا اور ایک تقریب میں ان بہترین اساتذہ کو سرٹیفکیٹس اور دیگر انعامات دئیے جائیں گے تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب شہبااز شریف ہونگے اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایک سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ارسال کی ہے جس میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کے انعقاد کی اجازت طلب کی گئی ہے ۔