کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں ،زرعی ماہرین

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء)کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے اس حوالے سے زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہائت ضروری ہے مونگ ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں لہٰذا پہلا پانی اگائو کے 3سی4ہفتے بعد ، دوسراپانی پھول نکلنے پر ، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیز اگر بار ش کازائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کرناچاہیے۔