کاشتکارفصلوںمیں ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کریں،زرعی ماہرین

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء)زرعی ماہرین کاکہنا ہے کہ تمام کاشتکارفصلوںمیں ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کریں اور فصلوں میں مختلف قسم کے زہروں کا استعمال بدل بدل کر کیا جائے تاکہ ایک ہی زہر کے سپرے سے کھیتوں میں قوت مزاحمت پیدانہ ہوسکے نیز اندھادھند سپر ے کرنے سے بھی اجتناب کیاجائے اور سپرے کے وقت حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائیں تاکہ کسی سنگین نقصان سے بچا جاسکے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل کپاس کی فصل تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر مختلف بیماریاں بھی حملہ آور ہو سکتی ہیں لہٰذا کپاس کی فصل کو وائرس کے حملے سے بچانے کیلئے ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکائوٹنگ بھی کیاجائے اور اگر کیڑوں کاحملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف یا زرعی ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہروں کاسپرے بھی کیاجائے۔