ملک کو آزاد ہو ئے 70سال بیت گئے لیکن قوم کو حقیقی معنوں میں وہ آزادی نصیب نہیں ہوئی،ہارون خواجہ

قائد اعظم کے بعد ہمیں کوئی لیڈر نہیں مل سکا جو قوم کو اس کی منزل کی طر ف لے کر جاسکے،چیئرمین پاکستان فر یڈم موومنٹ

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) پاکستان فر یڈم موومنٹ کے چیئر مین ہارون خواجہ نے یو م آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو آزاد ہو ئے 70سال بیت گئے لیکن قوم کو حقیقی معنوں میں وہ آزادی نصیب نہیں ہوئی جس کے لئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا ۔قوم آج بھی اس منزل کی تلاش میں ہے جس کا خواب حضر ت علامہ اقبال نے دیکھا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا قائد اعظم کے بعد ہمیں کوئی لیڈر نہیں مل سکا جو قوم کو اس کی منزل کی طر ف لے کر جاسکے ۔چیئرمین پی ایف ایم کا کہنا تھا ایک طرف بھارت کشمیر میں کشمیر ی مسلمان بہن بھائیوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے تو دوسر ی طرف لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ہارون خواجہ کا مزید کہنا تھا ملک دہشتگر دی کی جس لہر میں مبتلا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تما م اختلافات کو بھلاکر یکجا ہو کر دہشتگر دوں کا مقابلہ کر یں۔

متعلقہ عنوان :