قوم نے’’ردالشریف برادران‘‘ کا فیصلہ کرلیا ہے،فرخ جاوید مون

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بادشاہ سلامت کی جی ٹی روڈ پرچاردن کی ’’کرپشن بچاؤ ریلی ‘‘نے دہاڑی دارمزدوراورریڑھی لگانے والوں سے روزگارچھینا اورسرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے غریب قوم کواربوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ نااہل شریف کوچاردن جی ٹی روڈ پربڑھکیں مارنے اورمگرمچھ کے آنسوبہانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ قوم نے اب ’’ردالشریف برادران’’ کا فیصلہ کرلیا ہے اب ان کا کوئی بھی ڈرامہ کامیاب نہیں ہوسکتاکیونکہ وہ سپریم کورٹ کے بعد عوامی عدالت سے بھی تاحیات نااہل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل شریف پرلوٹ مار،دھاندلی اورجعلسازی کے 19 کیسزہیں اوراقتدارمیں آکر27فیکٹریاں بنائیں اورقائد کے پاکستان کوبے دردی سے لوٹا اوراب مظلوم بن کرعوام کوبیوقوف بنا رہے ہیں یہ ملک کی بدقسمتی ہے جس شخص کواڈیالہ جیل ہونا چاہیے وہ پوچھ رہا ہے میرا قصورکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جتنی مرضی سرکاری ملازمین کیساتھ ملکرریلیاں نکال لیں اب عدالتی فیصلہ تبدیل نہیں ہوسکتاوہ جیل جانے کی تیاری کریں۔