نواز شریف ایک دفعہ پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں ، تبسم وھرہ
تازہ ترین : 1

نواز شریف ایک دفعہ پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں ، تبسم وھرہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصا ف سنٹرل پنجاب کی نائب صدر تبسم وھرہ نے کہا کہ نواز شریف کا قائد اعظم محمد علی جناح اور کلثوم نواز کا موازنہ محترمہ فاطمہ جناح سے کیا جا رہا ہے ہم اس موازنے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں نا ، ایسا موازنہ کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے ، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملکی اعلیٰ ترین عدالت کے پانچ ججوں نے نا اہل کیا ، شریف خاندان چوری میں پکڑا گیا ، نواز شریف ایک دفعہ پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں ، پہلے بھی (ن) لیگ سپریم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے ،نواز شریف اتنے بھولے معصوم نہ بنیں آپ نے ملک کو لوٹ کر تجوریاں بھریں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 19:11:08

اپنی رائے کا اظہار کریں