قوم عہد کرے ،کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گے ، شنیلا روت

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شنیلا روت نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گے ، پاکستان دنیا کے نقشہ میں پہلی مسلمان مملکت بن کر ابھرا ،پاکستان کو بنانے میں صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ اقلیتوں نے بھی گراں قدر کردار ادا کیا تھا، پنجاب اسمبلی میں پاکستان کے حق میں ایس پی سنگھا نے اپنا تاریخی ووٹ دیا جس کے بعد پاکستان کے حق میں قراردار منظور ہوئی قائد اعظم نے گیارہ اگست کی تقریر میں کہا کہ ساری اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیاجائے اوروہ اپنے عقیدے ، مذہب کے مطابق پاکستان کے اندر اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں سے بہت پیار کرتے تھے پاکستان کی پہلی اسمبلی میں پانچ وزیر اقلیتوں سے تعلق رکھتے تھے اقلیتوں کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا خواب عمران خان کی قیادت میں انشاء اللہ ایک دن شرمندہ تعبیر ہوگا ، حکمرانوں نے ہمیشہ اقلیتوں کو نظر انداز کیا ہے ، اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہے

متعلقہ عنوان :