ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔ذکر اللہ مجاہد

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے اہل پاکستان کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ان خیالات کااظہار گذشتہ روزانہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باوقار ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے پوری قوم اتحاد کا مظاہرہ کر کے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے ۔

ملک کو درپیش مسائل کے حل اور دنیا میں عزت و وقار کا مقام حاصل کرنے کے لیے اسلامی نظام کو پاکستان میں رائج کرنا ہوگا جس مقصد کے لیے لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا گیا اس عظیم مقصد کو بدقسمتی سے حکمران طبقے نے فرموش کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کا حقیقی مقصد اسلامی پاکستان ، خوشحال اسلامی ریاست کا قیام تھا ۔پاکستان نظریاتی ریاست ہے جسے اسلامی اصولوں کے تحفظ کے لیے حاصل کیا گیا اور اس کی بقا اتحاد ، تنظیم اور یقین محکم کے زریں اصولوں میں پوشیدہ ہے ۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ضرورت اس امر کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ہر قسم کے تعصب اور فرقہ پرستی سے اجتناب کریں ۔انہوں نے نوجوان کو پیغام دیا کہ آج بھی ہم اتحاد ، تنظیم ، یقین محکم کے اصولوں کو اپنا کر اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان اور خود دار پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں اس کیلئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہو گی

متعلقہ عنوان :