ْ وزیر اعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ سیل اور برگد این جی او کی جانب سے ’’آزادی مارچ‘‘واک کا انعقا

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ سیل اور برگد این جی او کی جانب سے ’’آزادی مارچ‘‘واک کا انعقاد کیا گیا۔مارچ دہلی دروازہ سے چوک مسجد وزیر خان کی گئی۔جس میں سینکڑوں نوجوان طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مارچ کا بنیادی مقصد تمام مذاہب میں آہنگی پیدا کرنا تھا۔مارچ کے شرکاء نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

مزید تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ سیل ،این جی او برگد ،والڈ سٹی اٹھارٹی ، یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے الحاق سے دہلی دروازہ تا چوک مسجد وزیر خان تک آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں نوجوان طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کی طرف سے ٹور گائڈ کے ذریعے اندرون لاہور کی شاہی گذر گاہ کا تعارف مارچ کے شرکاء کو کروایا گیا۔

صبیحہ شاہین ڈائیریکٹر برگد نے اس موقع پر والڈ سٹی اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برگد مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر وہ ایسے تمام کام کرنے کو تیار ہے جس سے سماج میں شدت پسندی کو روکا جا سکے اور باہمی قبولیت اور بھائی چارے کو فروغ مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ برگد آزادی پاکستان کے حوالے سے دس دن کا ایک پروگرام کر رہا ہے جو پنجاب کت مختلف شہروں میں جاری ہے۔

تہمینہ قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندورن شہر کے رہائیشی تحریک آزادی کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔ ان کی قربانیوں کے نشان ابھی تک اندرون لاہور میں ثبت ہیں۔ محکمہ امور نوجوانان کی ڈپٹی ڈائیریکٹر مس تہمینہ حبیب نے اس موقع پر کہا کہ اس مارچ کا مقصد پاکستان میں موجود مختلف قومیتوں اور مذاہب میں بسنے والے افراد کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھاوا دینا ہی

متعلقہ عنوان :