نوازشریف مزید احتجاج کرنے کا ارادہ ترک کردیں، اہل لاہور نے ان کا مایوس کن استقبال کیا ، مہرین انور راجہ

اتوار 13 اگست 2017 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نوازشریف مزید احتجاج کرنے کا ارادہ ترک کردیں، اہل لاہور نے ان کا مایوس کن استقبال کیا ، نوازشریف اپنے گھر میں ہی ناکام ہوگئے ، بلاو ل بھٹو زرداری نے درست کہا ہے کہ نوازشریف اوارعمران خان نے سیاست کا بیڑا غرق کردیا ، مسلم لیگ ن کااحتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ، جب آصف علی زرداری نے ن لیگ کی قیادت سے کہاکہ جمہوری نظام کو مضبوط کریں تو ن لیگ والوں نے توجہ نہ دیں اورجمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے اقداما ت نہ کئے لیکن اب تازہ صورت حال سے ن لیگ والے پریشان ہیں لیکن بہت دیر ہوچکی ہے ، انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے ہمیشہ جمہوریت کو کمزور کیااور پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام کو تقویت دی ، ماضی میں ہماری بات مان لی ہوتی تو نوازشریف اتنے پریشان نہ ہوتے اور وہ سڑکوں پر احتجاج نہ کرتے ، اب ن لیگ سخت پریشان ہے