نواز شریف جس گرینڈ الائنس کی بات کررہے ہیں وہ مختلف ہے‘ میں نے آئینی ترامیم کی کوئی بات نہیں کی‘ رضا ربانی

عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کررہی ہیں،موجودہ حالات میں اداروں میں تصادم برداشت نہیں،بیان

اتوار 13 اگست 2017 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جس گرینڈ الائنس کی بات کررہے ہیں وہ مختلف ہے‘ میں نے آئینی ترامیم کی کوئی بات نہیں کی‘ عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ توار کے روز چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے آئینی ترامیم کی کوئی بات نہیںکی‘ موجودہ حالات میں اداروں کے درمیان تصادم برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہ اکہ تمام ادارے آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔ عدالتیں بھی اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کررہی ہیں میاں نواز شریف جس گرینڈ الائنس کی بات کررہے ہیں وہ مختلف ہے میں نے آئینی ترامیم کی بات نہیں کی۔