نوازشریف کی مقبولیت،پی ٹی آئی نے ”مجھے کیوں نکالا“ کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کردیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اگست 2017 19:10

نوازشریف کی مقبولیت،پی ٹی آئی نے ”مجھے کیوں نکالا“ کے عنوان سے پمفلٹ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ) : تحریک انصاف نے نوازشریف کی مقبولیت پرضرب لگانے کیلئے ”مجھے کیوں نکالا“کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کیے،پمفلٹ ہیلی کاپٹرکے ذریعے بڑے شہروں میں گرائے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے ان کے جلسے جلوسوں کومدنظر رکھتے ہوئے حقائق سامنے لانے کافیصلہ کیاہے۔ جس کے تحت پی ٹی آئی نے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے۔پارٹی چیئرمین عمران خان نے باقاعدہ پمفلٹ تقسیم کرنے کی منظوری دی ۔ پمفلٹ میں نوازشریف کی نااہلی کی وجوہات ، ججزریمارکس اور جے آئی ٹی رپورٹس سے متعلق عوام کوآگاہ کیا گیا ہے۔ پمفلٹ ہیلی کاپٹرکے ذریعے بھی لاہوراور راولپنڈی میں گرائے گئے ہیں۔