حضرو، یوم پاکستان کے سلسلہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، پرچم کشائی کی تقریب ..
تازہ ترین : 1

حضرو، یوم پاکستان کے سلسلہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، پرچم کشائی کی تقریب (آج) ہو گی

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)اتحاد گروپ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ (آج) پیر کی صبح بلدیہ حضرو میں پرچم کشائی کی تقریب ہو گی اور کیک کاٹا جائیگا ۔ اتحاد گروپ کے چیئرمین نزاکت خان ،چیئرمین بلدیہ حضرو حاجی محمد سعید آرائیں اس تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ تقریب میں وائس چیئرمین ملک عبد المناف ،کونسلر اورنگزیب ،نزاکت حسین ،احتشام بیگ کے علاوہ شہر بھر کے معززین علاقہ شریک ہونگے چیئرمین اتحا د گروپ نزاکت خان نے بتایا کہ یوم پاکستان ریلی بارش کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی یہ ریلی بہت جلد دوبارہ منعقد کی جائے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 18:50:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں