محمد نواز شریف قوم کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد
تازہ ترین : 1

محمد نواز شریف قوم کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں، لاہور میں ہونیوالے جلسے میں مخالفین کی آنکھیں کھل گئیں، پوری قوم محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر آواز پر قوم لیبک کہے گی، نواز شریف کی حکومت کے خلاف چار سالوں کے دوران سازشیں نہ کی جاتیں تو آج کئی ملکی مسائل حل کیے جا چکے ہوتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،حاجی ابرار بھی موجود تھے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام پالیسیاں محمد نواز شریف کی پالیسیاں ہیں اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی انہی پالیسیوں کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب مسلم لیگ (ن)کو اقتدار ملا تو اس وقت ملک بے شمار مسائل کا شکار تھا، محمد نوا ز شریف کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت آج ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آ چکی ہے، کارخانے چل پڑے ہیں، معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہے اور عالمی دنیا میں پاکستان کی معیشت میں بھی نمایاں بہتری آئی لیکن بدقسمتی سے محمد نواز شریف کو اقتدار سے الگ کر دیا گیا لیکن عوام کے دلوں میں محمد نواز شریف ہی وزیر اعظم ہیں۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ این اے 57میں جاری سوئی گیس اور بجلی کے منصوبوںکو مکمل کیا جا رہا ہے، 2018ء تک حلقے کا کوئی علاقہ سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا جینا مرنا محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 18:50:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں