پاک فوج کے ٹرک پردہشتگری کے حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اگست 2017 18:33

پاک فوج کے ٹرک پردہشتگری کے حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ) : پاک فوج کے ٹرک پردہشتگری کے حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش مڈل ایسٹ شاخ کے پاک افغان گروپ نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیم دہشتگرد تنظیم کے موٹرسائیکل سوار خود کش بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا لیا۔ تاہم خود کش بمبار کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب جشن آزادی میلے کی سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی پرایوب اسٹیڈیم پاک فوج کے ٹرک پردہشتگردحملے میں 8فوجی جوانوں سمیت 15افراد شہید جبکہ 32زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :