ایس این جی پی ایل نیشنل جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ کے فائنلز آج کھیلے جائیں گے

اتوار 13 اگست 2017 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے تعاون سے پہلا ایس این جی پی ایل نیشنل جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ کے فائنلز آج بروز ( سوموار ) کو کھیلے جائیں گے۔ مینز سنگل میں طیب اسلم کا مقابلہ فرحان زمان نے جبکہ لیڈیز سنگل میں ماریہ طورکا مقابلہ فائزہ ظفر سے ہوگا۔

فائنل کے مہمان خصوصی ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف ہوں گے۔ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کھیلے گئے ۔

(جاری ہے)

پہلے سیمی فائنل میں طیب اسلم (زیڈ ٹی بی ایل) نے ٹاپ سیڈڈ اسرار احمد (ایس این جی پی ایل) کو 11/4, 5/11, 11/9, 12/10 سے ہرا دیا۔ طیب اسلم نے پہلا سیٹ جیتا جبکہ اسرار احمد نے دوسرا سیٹ جیت کر واپسی کی مگر طیب اسلم نے اپنے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے اسرار احمد کو ہرا کر ٹورنامنٹ کا اپ سیٹ کیا۔ گرلز کیٹیگری میں واپڈا کی ماریہ طور نے سعدیہ گل (ایس این جی پی ایل) کو 11/11, 5/11, 11/8, 11/8 سے ہرا دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فائزہ ظفر (سندھ) نے زویا خالد (زیڈ ٹی بی ایل) کو آسانی سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔