کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کیلئے جشن آزادی فن میلہ آج ہوگا

اتوار 13 اگست 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کیلئے جشن آزادی فن میلہ آج ہوگا ۔یہ فن میلہ پیر14اگست کو پریس کلب میں ہو گا۔جس میں 12 گھنٹے تک مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی۔پروگرام کا آغاز 1بجے دوپہر کے کھانے سے ہو گا جس کے بعد بچوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں ہو گی جس میں اسپورٹس، ڈرائنگ تقریری، ملی نغموں کے مقابلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے سلاد بنانے ، مہندی لگانے کے مقابلے کے ساتھ ساتھ چیئر گیم بھی ہو گا۔ فن میلہ میں پپٹ شو، میجک شو اور تقریب تقسیم انعامات ہو گی۔ بچوں کے لئے جمپنگ کیسل، ٹوکن رائڈز، فیس پینٹنگ اور دیگر تفریح کے آئٹم بھی ہو نگے۔ممبران کی سہولت کے لئے فری ویلے پارکنگ کا بندوست کیا گیا ہے۔ہر ممبر کے لئے ایک خصوصی تحفہ بھی رکھا گیا ہے جو کہ تقریب میں شرکت کرنے والے ممبر کو دیا جائے گا۔پروگرام کے اختتام پر ممبران اور ان کے اہل خانہ کو گھروں پر پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :