جامعہ کراچی، جشن یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب آج ہوگی

اتوار 13 اگست 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرارڈاکٹر منور رشید کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی میں 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے سلسلے میںنئی انتظامی بلڈنگ کے سامنے ایک پروقار اور آزادی کے شایان شان تقریب کا آغاز صبح ساڑھے سات بجے ہوگا۔7 بجکر 50 منٹ پر تلاوت قرآن کریم ،7 بجکر 59 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ8:00 بجے شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان پر چم کشائی کرینگے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔

(جاری ہے)

8 بجکر05 منٹ پر ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اساتذہ،طلبہ اور ملازمین سے خطاب کرینگے ۔آخر میں وطن عزیز کی سلامتی ،سربلندی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔پروگرام کے اختتام پرشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی قیادت میں رجسٹرار،روئسائے کلیہ جات، صدورشعبہ جات،اساتذہ کرام ،طلباوطالبات اور غیر تدریسی عملے کے ہمراہ ایڈمنسٹریشن بلاک تاآزادی چوک جشن آزادی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :