پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا پارٹی کے دیرینہ مخلص جیالے ملک سہراب خان کے وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 13 اگست 2017 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان ،صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات روبینہ خالد ،گوہر انقلابی ،شاہ ذوالقرنین،بہرامند خان تنگی،سرتاج خان،فرزند علی خان وزیر،طلامحمد اور طارق رحیم کا پیپلز پارٹی ڈسڑکٹ مانسہرا کے سابقہ ضلعی صدر ملک سہراب خان کے وفات پر انتہائی دکھ درد اور افسوس کا اظہار کیا ہے پارٹی کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان اور صوبائی کابینہ کے آراکین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پارٹی ایک مخلص جیالے سے محروم ہو گئی ہے ملک سہراب خان نے پیپلز پارٹی کی سربلندی اور ڈسٹرکٹ مانسہرا میں پارٹی کو منظم فعال بنانے میں مصروف عمل رہنے پر خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ملک سہراب خان کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات جدوجہد رنگ لائی گی پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہے اللہ تعالی سے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہے اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ نصیب فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :