جمہوری نظام کو مؤثر اور طاقتور بنانے کیلئے احتسابی عمل کو مضبوط بنانا ہو گا‘طاہر محمود اشرفی

اتوار 13 اگست 2017 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) جمہوری نظام کو مؤثر اور طاقتور بنانے کیلئے احتسابی عمل کو مضبوط بنانا ہو گا، ستر سالوں میں حکمران مضبوط اور پاکستان کمزور ہوا ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ سیاسی و مذہبی قیادت کو اداروں سے تصادم سے دور رہنا چاہیے ، آج پاکستان میں سیاستدانوں کا ایک طبقہ فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہا ہے اور دوسرا طبقہ فوج اور عدلیہ کا خود ساختہ ترجمان بنا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ، احتسابی عمل کو مؤثر بنانے اور انصاف کی بالا دستی کیلئے عدلیہ تنہا نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر سید نا عمر بن خطاب ؓ سے سوال ہو سکتا ہے تو آج کے حکمرانوں سے کیوں نہیں کانفرنس سے مولانا زبیر زاہد ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا عبد اللہ رشیدی ، مولانا عبد القیوم ، مولانا محمد اسلم قادری ، مولانا اسلام الدین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔