پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کا صوبے میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

صوبائی صدر نے تمام ڈویژنل ضلعی صدور کا اپنے اپنے ہیڈکواٹرز میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت

اتوار 13 اگست 2017 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے 70واں جشن آزادی نہایت جوش و خروش اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گی جشن آزادی کے سلسلے میں صوبے کے تمام ڈویژنل ،ضلعی صدور اور جیالوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن وطن عزیز سے بے پناہ پیار و محبت کا اظہار کا دن ہے عہدیدار تحریک آزادی کے شہداء ،ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی وطن عزیز کی سرحدوں پر تعینات پاک فوج ،ملک کی خاطر جمہوریت کی بقاء ،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے عظیم خاندان شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ،پیپلز پارٹی کی سربلندی و کامیابی بلاول بھٹو کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی عہدیدار اور جیالے اپنے اپنے گھروں اور دفاترز پر قومی و پارٹی پرچم لہرائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کررہے ہے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کے تمام طبقات کی جنگ لڑ رہی ہے اور آخری دم تک آواز بلند کرتی رہے گی صوبے کے عوام نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں جو رائیگاں نہیں جائے گی کوئی جبر وتشدد عوام کے زہنوں سے بھٹو کے افکار کو نہیں مٹا سکتا ہم اپنے شہیدوں کے لہو اور شہدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے قائد اعظم کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی نے انتہائی کم عرصے میں بڑے عظیم کارنامے سرانجام دیئے جن کی بدولت عوام کے دلوں میں آج بھی انکی حکمرانی ہے اور صدیوں تک جاری رہے گی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمی بئنظیر بھٹو کی سیاسی فکر پر عمل کرتے ہوئے ہم سب کو مل کر عوام کے دکھوں کا مدوا کرنا ہے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ہمیں قائداعظم کے نقش قدم پر چلنا ہے ۔