وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اوردرشن لال کا لالہ موسیٰ کا دورہ ، گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق بچے کے لواحقین سے تعزیت

حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ، ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، سابق وزیراعظم نوازشریف بھی لالہ موسیٰ آکر لواحقین سے ملیں گے،طارق فضل چوہدری

اتوار 13 اگست 2017 18:30

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت درشن لال نے لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے بچے کے لواحقین سے تعزیت کی ، طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ، ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، سابق وزیراعظم نوازشریف بھی لالہ موسیٰ آکر لواحقین سے ملیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت درشن لال نے لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے د رجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ، ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، سابق وزیراعظم نوازشریف بھی لالہ موسیٰ آکر لواحقین سے ملیں گے ۔