گوجرہ،قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر محمد اقبال گجر کو نامعلوم افرادنے بھرے بازار میں غواء کرلیا

اتوار 13 اگست 2017 18:30

گوجرہ،قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر محمد اقبال گجر کو نامعلوم افرادنے ..
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر محمد اقبال گجر کو نامعلوم افرادنے بھرے بازار میں غواء کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر محمد اقبال گجر لاری اڈا میں موجو د اپنے بزنس آفس میں موجود تھے کہ پولیس وردیوں میں ملبوس چار افراد دفتر میں داخل ہو ئے محمد اقبال گجر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

سابق گول کیپر کے بھائی عبدالرزاق گجر نے’’آئی این پی ‘‘کو بتایا کہ اقبال اپنے موٹر سائیکلوں کے شو روم پر موجود تھے کہ پولیس وردیوں میں ملبوس چار افراد وہاں آئے اور اس کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔مقامی پولیس اوربیرون شہر کے پولیس اسٹیشن سے بھی معلوم کیا لیکن کہیں کچھ پتا نہیں چل سکا۔سٹی پولیس سے رابطہ پر انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بیرون ضلع سے آنے والی کسی پولیس نے آمد اور روانگی کا اندراج نہیں کیا کیونکہ بیرون ضلع سے آنے والی پولیس کسی مقدمہ میں کسی ملزم کی گرفتاری کے لئے متعلقہ تھانہ میں اندراج کرتی ہے اور ملزم کی عدم گرفتاری یا گرفتاری کی صورت میں میں بھی متعلقہ تھانہ میں رپورٹ کرتی ہے۔آخری اطلاعات تک اغواء کاروں کا کچھ پتا نہیں چل سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :