جشن آزادی فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل (آج) پارٹنر لائنز اور خطرہ زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا

اتوار 13 اگست 2017 18:30

شکردرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) سپورٹس کمیٹی شکردرہ کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنمنٹ 2017 کا فائنل میچ (آج) پیر کو پارٹنر لائنز اور خطرہ زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔مقامی لوگوں نے ٹورنمنٹ کو بڑی داددی ہے،اور کہا ہے کہ کھیلوں کی تفریح سے لوگوں کی درمیان محبت ، امن کی طرف جھکائو اوروطن پاک سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتاہے ۔

ٹورنمنٹ کے فائنل میچ میں خیبرپختوانخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی سمیت ناظم شکردرہ اشفاق قریشی مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

امتیاز شاہد قریشی اور اشفاق قریشی فتح یا ب ٹیم کو میڈلز سمیت کیش انعا م بھی دیں گے۔مقامی لوگوں میں کامران حمیدنے ٹورنمنٹ کو بہت سراہا اور کہاکہ 14اگست کو ہمارا پیارا وطن آزادہوا تھا، ٹورنمنٹ کافائنل میچ 14اگست کو کرانا سپورٹس کمیٹی شکردرہ انتظامیہ کا ایک اچھا اقدام ہے۔یاد رہے کہ پہلا سیمی فائنل پارٹنر لائنز اور شاہین ایف سی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد پارٹنر لائنز نے فتح حاصل کیا تھا۔دوسرا سیمی فائنل میچ خطرہ زلمی بمقابلہ بادشاہ ٹیموں کے درمیان ہواتھا جس میں خطرہ زلمی نے بادشاہ ٹیم کو ہرا کر فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :