جشن آزادی شوٹنگ بال فیسٹیول،پاک پی ڈبلیو ڈی نے فائنل معرکہ جیت لیا ، رضوان انڈسٹریز کو شکست

میر محمد، اعجاز احمد، محمد عارف اور مختیاز علی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا

اتوار 13 اگست 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) جشن آزادی شوٹنگ بال فیسٹیول چمپئن کا اعزاز پاکستان کی نامور شوٹنگ بال ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی نے اپنے نام کرلیا ۔ 70 واں جشن آزادی شایان شان انداز میں منانے کے لیے نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم یوتھ ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی شوٹنگ بال فیسٹیول کا رنگا رنگ انعقاد واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں کیا گیاشوٹنگ بال ایونٹ کا فائنل معرکہ پاکستان کی نامور ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی اور رضوان انڈسٹریز شوٹنگ بال ٹیموں کے مابین کھیلا گیافائنل معرکے میںپاک پی ڈبلیو ڈی نے رضوان انڈسٹریز کو 2-0 سے شکست دے کر شوٹنگ بال فیسٹیول جیت لیامیچ کا اسکور 16-08 اور 16-10 رہا ، پاک پی ڈبلیو ڈی کے کھلاڑی میر محمد، اعجاز احمد، محمد عارف اور مختیاز علی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میںاہم کردار ادا کیاجبکہ رضوان انڈسٹریز کی جانب سے نصیر بھٹی، محمد اسماعیل(کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ)، محمد شمیم اور عبداللہ نے بھی اچھا کھیل پیش کیا اور شائقین شوٹنگ بال سے خوب داد حاصل کی۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات و ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد نے جشن آزادی شوٹنگ بال فیسٹیول کی فاتح ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان محمد عارف ایڈوکیٹ کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں ٹی شرٹ تقسیم کی اس موقع پر محمد ارشد نے جشن آزادی شوٹنگ بال فیسٹیول کے انعقاد پر نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم یوتھ ایمپاورمنٹ کے تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسپورٹس کے ذریعے جشن آزادی پر عوام کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی ایک احسن قدم ہے انہوںنے کہاکہ کھیل کے ذریعے صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ قیام امن اور منفی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے محمد ارشد نے کہاکہ پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا آج ہم جس آزاد فضا میں زندگی بسر کررہے ہیں اس میں ہمارے با نیان کی عظیم قربانیاں شامل ہیں انہوںنے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ کھیل کے ذریعے اپنا ،اپنے والدین ،علاقہ ،شہر اور ملک کا نام روشن کریں ۔

اس موقع پر پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران کے ساتھ ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹیو یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی وقار احمد قریشی، سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن جمیل احمد نائب صدر ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن قمرالاسلام پیارے، سیکریٹری ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد حسنین، نصیر الدین، محمد ناصر، جاوید احمد، ہارون قریشی، عبدالرشید، محمد عرفان، اویس خان اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔