پالی کیلے ٹیسٹ ، بھارت کے ہاتھوں سری لنکا پر اننگز کی شکست کا خطر ہ منڈلانے لگا

بھارت کی پہلی اننگز487رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں135رنز پر ڈھیر، فالون آن کا سامنا دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 19رنز بنا لئے سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 333رنز درکار ہیں اور اسکی 9وکٹیں ابھی باقی ہیں

اتوار 13 اگست 2017 18:30

پالی کیلے ٹیسٹ ، بھارت کے ہاتھوں سری لنکا پر اننگز کی شکست کا خطر ہ منڈلانے ..
پالی کیلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا پر اننگز کی شکست کا خطر ہ منڈلانے لگا۔ بھارت کی پہلی اننگز487رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں135رنز پر ڈھیر ہوگئی اور فالون آن کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں کلدیپ یادیو نی4، ایشون اور محمد شامی نے 2،2 جبکی ہردیک پانڈے نے ایک وکٹ حاصل کی،دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 19رنز بنا لئے ہیں ،سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 333رنز درکار ہیں اور اسکی 9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے نامکمل پہلی اننگ 329 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم 487 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے پہلے دن شیکھر دھون 119 اور لوکیش راہول کے 85 رنز نے 188 رنز کا عمدہ آغاز مہمان ٹیم کودیا۔ دیگرکھلاڑیوں میں صرف کپتان ویرات کوہلی 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ہاردک پانڈیا نے کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میں پہلی سنچری بنائی۔

انہوں نے 108 رنز کی اننگ 8 چوکوں اور 7 چھکوں سے سجائی۔ سری لنکا کے سنداکن نے کیریئر میں پہلی مرتبہ اننگ میں 5 وکٹیں لیں۔ پشپا کمارا نے 3 اور وشوا فرنینڈو نے 2 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ بھارت کی پہلی اننگز487رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں135رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں کلدیپ یادیو نی4، ایشون اور محمد شامی نے 2،2 جبکی ہردیک پانڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں6بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ دنیش چندیمل48رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 19رنز بنا لئے ہیں ،اوپل تھرنگا 7رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،تھرنگا کو یادویو نے آئوٹ کیا۔سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 333رنز درکار ہیں اور اسکی 9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے سری لنکن بائولر پشپاکمارا کی اوور میں 26 رنز بنا کر بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز کپل دیو کے پاس تھا۔انہوں نے لارڈز کے گرائونڈ پر 1990 میں ایک اوور میں 24 رنز بنائے تھے۔