راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اور پتنگ فروشوںکے خلاف کارروائی ،19ملزمان گرفتار

اتوار 13 اگست 2017 17:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی19ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رتہ امرال پولیس نے عمران سے 1260گرام چرس،تھانہ RA بازار پولیس نے ابرار سی360گرام چرس،آصف سے 200گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے زیشان سے 1100گرام افیون،نوشروان سے 1080گرام افیون،تھانہ پیرودھائی پولیس نے زبیع اللہ سے 01عدد پستول 30بور معہ 03،تھانہ جاتلی پولیس نے کاظم سے 01عدد پستول 30بور معہ 02 روند،تھانہ مری پولیس محمد علی 01عدد پستول 30بور معہ 05روند،راشد سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عقیل سے 70پتنگیں معہ 02ڈوریں جبکہ وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ گنجمنڈی پولیس نے نصیر ،رحمان ،کرایہ داری آرڈینینس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ رتہ امرال پولیس نے محمد دیار،آصف ،تھانہ مری پولیس نے نصیب گل ،زیور،امیر،غنی خان ،علی خان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :