اگست تجدید عہد کا دن ہے، سردار نسیم

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اشتراک سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا انعقاد

اتوار 13 اگست 2017 17:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے ایک شاندار گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جس میں معروف گلوکارہ شبنم مجید،فوک گلوکارفضل جٹ اورابھرتی ہوئی نوجوان گلوکارہ ماریہ کنول نے اپنی پرفارمنس پیش کی ۔

(جاری ہے)

میوزیکل نائٹ میں میئرراولپنڈی سردارنسیم خان،ممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ،ایم پی اے ملک افتخاراحمد،کمشنرراولپنڈی ڈویثرن طلعت محمودگوندل،سی پی اورراولپنڈی اسراراحمدعباسی ،ناہیدمنظور اوردیگراہم شخصیات شریک ہوئیں جبکہ میزبانی کے فرائض معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ نے اداکیے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے میئرراولپنڈی سردارنسیم خان نے کہاکہ جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے،پاکستان ہمارے آباواجدادکی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے اور آزادی کی ان خوشیوں میں سب کوشریک کریں گے۔سردارنسیم خان کا مزیدکہنا تھا کہ 14 اگست تجدیدعہدکا دن بھی ہے جہاں ہمیں تمام فروعی اختلافات بھلا کرایک ہونا ہے اورپاکستان کی تعمیروترقی میں بھرپورکرداراداکرنا ہے۔