سنی تحریک (آج) ملک گیر’’یوم وفائے پاکستان‘‘ منائے گی

اتوار 13 اگست 2017 17:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر(آج) پیر کو یوم آزادی ملک گیر’’یوم وفائے پاکستان‘‘ کے طورپرمنایاجائے گا، دن کے آغازپرجشن آزادی کے سلسلے میںملک بھر میں شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے اور وفائے پاکستان کانفرنسز، سیمینارز ، ریلیاں اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ تحریک پاکستان کے راہنماؤں کے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی،سنی تحریک کے زیراہتمام 14اگست کو راولپنڈی میںسہ پہر تین بجے جی پی او چوک تا لیاقت باغ’’وفائے پاکستان ریلی ‘‘ نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارسنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے جشن آزادی کی ریلیوں اورتقاریب کی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔