پرامن خوشحال پاکستان لیگی قیادت کا ویژن ہے، لبنٰی ریحان پیرزادہ

اتوار 13 اگست 2017 17:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نی70 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت خداوندی ہے اس کی قدر و قیمت غلام اقوام کو بخوبی ہوتی ہے دشمنان اسلام نے ایڑی چوٹی کا زور لگا یاکہ کسی صورت قیام پاکستان کو روکا جاسکے مگر قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا پاکستان کے حصول کے لئے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا تقاضا ہے کہ یوم آزادی کو ہم اس عہد کہ ساتھ منائیں کہ اپنے وطن پاکستان پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

انھوں نے کہا قائد میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلٰی پنجاب کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں متحد، مضبوط، پرامن اور خوشحال مستقبل فراہم کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت دن رات مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پوری تاریخ اٹھا کہ دیکھ لیں جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کے سابقہ اور موجودہ دور حکومت میں ہوئے ہیں انھوں نے پاکستان کو ایشیاء کی بڑی معاشی قوتوں کی فہرست میں اول مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔ پاک وچین اقتصادی راہداری سمیت بجلی کے کارخانوں کی تعمیر، کراچی لاہور موٹروے سمیت ملک و قوم کے لئے مسلم لیگ (ن) کا ایک شاندار تحفہ ہے اور آنے والے دنوں میں پاکستان ایک بڑی معاشی طاقت بن کر ابھر ے گا۔

متعلقہ عنوان :