جامعہ کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب نئی انتظامی بلڈنگ میں ..
تازہ ترین : 1

جامعہ کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب نئی انتظامی بلڈنگ میں منعقد ہوگی

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) جشن آزادی کے موقع پر جامعہ کراچی میں تقریب (آج) پیر کو نئی انتظامی بلڈنگ میں منعقد ہوگی۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان پر چم کشائی کرینگے اور اساتذہ،طلبہ اور ملازمین سے خطاب کرینگے۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، سربلندی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ پروگرام کے اختتام پرشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی قیادت میں رجسٹرار، روئسائے کلیہ جات، صدور شعبہ جات، اساتذہ کرام، طلبا و طالبات اور غیر تدریسی عملے کے ہمراہ ایڈمنسٹریشن بلاک تا آزادی چوک جشن آزادی واک کی قیادت کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 17:50:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں