جشن آزادی کے موقع پر ڈاکخانہ چورنگی سے مزار قائد تک موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی

اتوار 13 اگست 2017 17:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کراچی کی جانب سے جشن آزادیء پاکستان کے موقع پر موٹرسائیکل ریلی (آج ) پیر کو صبح گیارہ بجے شاہ عبدالعلیم صدیقی(ڈاکخانہ) چورنگی تا نورانی چورنگی مزار قائد تک نکالی جائے گی، جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب، صوبائی صدرعلامہ سید عقیل انجم قادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، ضلعی رہنما محمد ظہیر ٹھیکیدار و دیگر رہنما کریں گے۔