جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب (آج) ہوگی
تازہ ترین : 1

جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب (آج) ہوگی

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) جمعیت علماء پاکستان لیاقت آباد زون کا اجلاس مولانا محمد اسرار سیال کے زیرصدارت جامع مسجد اقصیٰ میں منعقدہوا جس میں ضلع وسطی کے جنرل سیکرٹری سعید اختر ملک، جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد سہیل ہزاروی، زونل جنرل سیکرٹری جاوید شکیل، نائب صدر انوار حسین قریشی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر الیکشن 2018ء میں لیاقت آباد کے حلقہ پی ایس 106کے لئے انوارحسین قریشی اور حلقہ پی ایس107کے لئے مولانا محمد اسرار سیال کو نامزدکیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں 14 اگست کو بعد نماز ظہر رضوان پارک پر پرچم کشائی کی جائے گی جبکہ بعد ازاں موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد ہوگا جس کی قیادت فدائیان ختم نبوت پاکستان کے سربراہ مفتی عبد الحلیم ہزاروی، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم نورانی، ضلع وسطی کے صدر علامہ عبد الغفورکرد، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر صاحبزادہ زبیر ہزاروی کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 17:50:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں