جہلم پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، متعدد رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 13 اگست 2017 17:40

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، متعدد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کے محمد ندیم اے ایس ائی نے ملزم فراز اقبال سی5لیٹر شراب،علی اکبر ایس آئی نے ملزم شان مسیح سے 5لیٹر شراب، تھانہ صدرکے ایس آئیعثمان تصدق نے ملزم عاصم سے 1360گرام چرس، غلام مجتبیٰ اے ایس ائی نے ملزمان عمیر حضر ،محمد ذیشان .باسط علی ، احسن جاوید ،اسامہ پرویز.وقار احمد .محمد وقاص .محمد عمران. فیضان حیدر ، طاہر ظفر .صاربعمران، محمد شہزیب کو دوران گشت سٹی ہاؤسنگ سکیم میں تیز رفتاری، غفلتو لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہدینہ کے خادم حسین اے ایس آئی نے محمد بلال اورفیصل محمود سے پانچ پانچ لیٹر شراب،مطلوب حسین اے ایس آئی نے ملزم بابر شہزاد سے 5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :