ڈی پی اوچکوال کا یوم آزادی کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان جاری
تازہ ترین : 1

ڈی پی اوچکوال کا یوم آزادی کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان جاری

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) ڈی پی اوچکوال محمد ہارون جوئیہ نے یوم آزادی کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایریا میں شام چھ بجے سے رات ایک بجے تک گشت ہوگا جس میں فالکن فورس ، پولیس موبائل ہمہ وقت متحرک ہوگی۔ تھانہ صدر میں تین موبائل پولیس نیلہ دلہہ روڈ، تلہ گنگ روڈ اور تھوہا بہادر بائی پاس پر متحرک رہیں گی۔ کلر کہار تھانہ میں موبائل پٹرولنگ، جھیل روڈ اور بوچھال ،لِلہ زیر تعمیر روڈ پر متحرک ہوگی۔ ڈھڈیال پولیس پٹرولنگ پولیس پڑھال کے ہمراہ چکوال مندرہ روڈ پرمتحرک رہے گی۔ نیلہ پولیس نیلہ دلہہ روڈ پر متحرک ہوگی۔اس کے علاوہ ون ویلنگ کے خلاف بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/08/2017 - 17:40:13

اپنی رائے کا اظہار کریں