تھوہا ہمایوں میں دو متحارب گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی

اتوار 13 اگست 2017 17:40

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) چکوال کے قصبہ تھوہا ہمایوں تھانہ کلر کہار میں دو متحارب گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں غلام فاطمہ زوجہ محمد دین اور فخر علی ولد غلام علی شامل ہیں جنہیں ریسکیو1122نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا۔ کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :