کیمبرج یونیورسٹی کے او لیول /اے لیول امتحان میں مائرز کالج کے طلبہ کی شاندار کارکردگی

اتوار 13 اگست 2017 17:40

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء)کیمبرج یونیورسٹی کے او لیول /اے لیول امتحان 2017ئ؁ میں مائرز کالج کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اے لیول کے طالبعلم نو شیروان خان نے 3A* جبکہ اولیول کے امتحان میں حیدر علی حسین پاکستان کے تمام سکولوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دیگر ہونہار طلبہ میںفاطمہ زینب 9-A ،نیہا نیر 8-A ،ایمان زہرہ 8-A ،ماہ رخ 8-A ،فرح جبین اشرف 7-A ،اسماء الحسنیٰ 7-A ،خدیجہ فاروقی 7-A، جہاں زیب طاہر 6-A ،اریبہ ناصر 6-A اورحارث علی نے 6-A نمبر لیے۔

کالج کے چیئرمین راجہ یاسر سرفراز خان نے پرنسپل، اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ مائرز کالج انتظامیہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ کالج ایک سسٹم کے تحت چل رہا ہے اور کسی کی شخصیت کا محتاج نہیں۔