نواز شریف چند دنوں میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے عوام کوآگاہ کریں گے،سینیٹرمشاہداللہ

وقت کے ساتھ آئین میں تبدیلی کی ضرورت رہتی ہے،نوازشریف کے ساتھ جوکیا گیا اس پرتلخی آنا فطری تھا،طاہرالقادری بین الاقوامی مافیا سے پیسے لے کر پاکستان آتے ہیں۔وفاقی وزیرکی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اگست 2017 17:30

نواز شریف چند دنوں میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے عوام کوآگاہ کریں گے،سینیٹرمشاہداللہ
لاہور( اردو پوائنٹ تاز ہ ترین اخبار۔ 13اگست 2017ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء سینٹر مشاہداللہ  خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب چند دنوں میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے عوام کو آگاہ کریں گے، قوم نے کل کے جلسے میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اب اداروں کو بھی سوچنا چاہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ آئین میں تبدیلی کی ضرورت رہتی ہے۔

سب سے بڑا ادارہ پارلیمینٹ اور جمہوریت ہے۔ اگر پارلیمینٹ کی عزت ہو گی تو تمام اداروں کی عزت ہو گی۔ پاکستان اور نوازشریف کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر سازش ہو رہی ہے۔ نا جانے میا ں صاحب کو کس جرم کی سزا مل رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ دنیا مانتی ہے کہ نواز شریف کی وجہ سے پاکستان میں ترقی ہوئی۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے وہ کام کئے جو پہلے کسی نے نہیں کئے اور جن کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ 
میاں صاحب کے ساتھ جو بھی کیا گیا اس کے بعد ان میں تلخی آنا فطری تھا ۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ طاہرالقادری بین الاقوامی مافیا سے پیسے لے کر پاکستان آتے ہیں نا جانے اب وہ کتنے دن دھرنا دیں گے ۔ اب دنیا کا نظام تبدیل ہونے جا رہا ہے نواز شریف صاحب نے پہلے ایٹمی دھماکہ کیا اب معاشی دھماکہ کیا ہے۔ دنیا کے نزدیک پاکستان کو ایک نیوکلیئر پاوربنانا ان کا جرم ہے ۔