مشیر وزیر اعلی راجہ محمد علی کی سفارش سے یو سی نلہ مسلماناں میں کروڑوں روپے کے میگا پروجیکٹس مکمل، کئی بڑے منصوبے زیر غور

اتوار 13 اگست 2017 17:10

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر راجہ محمد علی کی سفارش سے یو سی نلہ مسلمانا ں میں کروڑوں روپے کے میگا پروجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اور مزید کئی بڑے منصوبے زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں مکمل ہو نے والے منصوبوں میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے دوبیرن تا کھڈ کارپٹ روڈ،ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے نلہ مسلمانا ں شمالی واٹر سپلائی سکیم ، بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کے لیے ستر لاکھ روپے،پرائمبری سکول کھنوٹ کے لیے دس لاکھ روپے،بوائز ہائی سکول پنڈ بھینسو کے لیے پچاس لاکھ روپے،بوائز پرائمبری سکول سگال پنڈ کے لیے چھتیس لاکھ روپے،پرائمری سکول ڈھوک سدھن کے لیے سات لاکھ روپے، یو سی نلہ مسلماناں کی گلیوں اور بورنگ کے لیے تقریبا دوکروڑ روپے کے منصوبے شا مل ہیں۔

ان میں بیشتر پر کام مکمل ہو چکا ہے اور بعض منصوبوں پر کام آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ یوسی نلہ مسلماناں میں بجلی کے پولوں کی تنصیب کے لیے چالیس لاکھ روپے کے منصوبے کا سروے مکمل ہو چکا ہے اور جلد اس پروجیکٹ پر بھی کام شروع ہو نے جا رہا ہے۔