ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں،فتح متین

برآمد ت میں اضافہ کے لئے پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی ضروری ہے ،راجہ عامر اقبال

اتوار 13 اگست 2017 17:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ترک وزیر تجارت فتح متین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے وفود کی سطح پر تبادلہ ہونا چایئے،معروف ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی30ویں سالانہ انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ ز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں ملک بھر سے صنعت و تجارت کی چھ سو سے زائد نمایاں کاروباری شخصیات کے علاوہ چار سو سے زائد ترک کاروباری مندوبین نے شرکت کی۔ ترکی کے وزیر تجارت فتح متین، استنبول کے میئر اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے علاوہ آر سی سی ا ٓئی کے صدر راجہ عامر اقبال، سینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک، اچیومنٹ ایوارڈز کمیٹی کے چیئرمین ثاقب رفیق، مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجر برادری کے نمائندوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدر آر سی سی آئی راجہ عامر اقبال نے کہا کہ زرمبادلہ کے حصول او ر برآمد ت میں اضافے کے لئے لازم ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچائیں اور کاروبار سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہاکہ سلسلے میں راولپنڈی چیمبر کے پلیٹ فارم سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین کئی شعبوں میں باہمی تعاون سے متعدد منصوبے جاری ہیں اور ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کی انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے ترکی اور پاکستان کی تاجر برادری کو مل بیٹھنے اور مشترکہ منصوبہ سازی و تجارت پر غورکے مواقع میسر آئیں گے۔

ثاقب رفیق نے اپنی تقریر میں کہا کہ ا یوارڈز کے تقریب کے موقع پر ایک روزہ بزنس کانفرنس کا مقصد پاکستان اور ترکی کے تاجر و صنعت کار کاروباری مواقعوں کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کرنا اور مخصوص شعبوں میںباہمی بی ٹو بی میٹنگز ترتیب دینا تھا تاکہ مشترکہ تجارتی منصوبے شروع کیے جا سکیں انہوں نے بتایا کہ اچیومنٹ ایوارڈ کے موقع پر مختلف کیٹگریز میں 24سے زائد پاکستانی تجارتی اداروں کو ایوارڈز دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :