نیپال میں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائش 12ستمبر سے شروع ہو گی

اتوار 13 اگست 2017 17:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) نیپال میں آٹھویں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائش 12ستمبر سے شروع ہو گی ۔راولپنڈی چیمبر کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نیپال میں آٹھویں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائش 12ستمبر سے شروع ہو گی جو کہ 20ستمبر تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک تجارتی نمائشوں کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں کھپت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

بیرون ممالک تجارتی نمائشوں میں شرکت کرنے والے پاکستانی تجارتی ادارے مسابقتی پہلو کے پیش نظر اپنی مصنوعات کے معیار کو بہت سے بہترین بناتے ہیں جس سے ان مصنوعات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو تی ہے۔

متعلقہ عنوان :