کرم کش ادویات کا استعمال سپرے کے ذریعے کرنے کی ہدایت

اتوار 13 اگست 2017 17:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق سپرے سے ہی کرم کش ادویات موثر ثابت ہو سکتی ہیں، بغیر سپرے کرم کش ادویات کا 50فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے، زہر پاشی صحیح آلات اور صحیح طریقوں سے نہ کرنے سے کسان کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے کہاکہ ہاتھ یا انجن کی طاقت سے چلنے والے نیپ سیک سپرئیر کو اس طرح استعمال کریں کہ فصل کے اوپر اور اطراف سے دوائی موثر طریقہ سے پتوں تک پہنچ سکے۔

خیال رہے کہ ڈنڈی یعنی لانس پر نوزل تقریباً 45 درجہ کے زاویہ پر لگی ہوئی ہو اور ایک وقت میں صرف ایک قطار پر سپرے کریں۔ کرم کش ادویات کے سپرے کیلئے ہالوکون نوزل اور جڑی بوٹی کے اگائو سے پہلے ختم کرنے کیلئے فلڈ جیٹ اور جڑی بوٹیوںکو اگائو کے بعد ختم کرنے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں۔